نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ

 

نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ

ہر موسم سے نمٹنے کے لئے قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی چیزیں عطا کی ہیں جن کے استعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خشخاش بھی ان میں سے ایک ہے جس کا سردیوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔Great Way To Make Poppy Seed Tea To Ward Off Colds And Coughs

خشخاش کی غذائی اہمیت
خشخاش دراصل بیج ہیں جنھیں مصالحے کے طور پر اکثر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ خشخاش میں فائبر، پروٹین، گڈ فیٹ، میگنیز، کاپر، میگنیشیئم، فاسفورس، زنک، تھیامن، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ کیمیا پولی فینل بھی موجود ہوتا ہے۔
خشخاش کی چائے
سردی کے مسائل سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے پینا بہت مفید ہے۔ یہ سر درد سے لے کر دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اور جسم کی تھکن بھی دور کرتی ہے۔
بنانے کا طریقہ
ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس پانی میں حسب ضرورت چائے کی پتی، چینی اور دودھ ڈال کر پکائیں اور کپ میں چھان کر نکال لیں۔ خشخاش کی مزیدار اور مفید چائے تیار ہے۔

Post a Comment

0 Comments